اوسلو: شمالی یورپی ملک ناروے میں تیل اور گیس کے شعبے میں کام کرنے والے کارکنوں نے ہڑتال شروع کر دی ہے۔ اس شعبے کے کارکنوں کی ٹریڈ یونین لیڈیرنے نے اعلان کیا کہ اس کے ارکان نے اپنا کام احتجاجا بند کر دیا ہے۔ یہ ہڑتال ایک ایسے وقت پر کی جا رہی ہے جب روسی یوکرینی جنگ اور ماسکو کے خلاف عائد پابندیوں کی وجہ سے یورپ کو توانائی کے ذرائع کی فراہمی کے بارے میں پہلے ہی گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ فی الحال اس ہڑتال سے صرف ایک گیس فیلڈ متاثر ہوئی ہے لیکن جلد ہی اس احتجاج کا دائرہ کار پھیلا کر تین دیگر گیس فیلڈز تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہو گا کہ پھر ناروے کی گیس کی برآمدات 13 فیصد تک کم ہو جائیں گی۔