ناقص اور غیر معیاری آئسکریم تیار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی

   

حیدرآباد /3 مئی ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم نے غیر معیاری اور ناقص اشیاء سے آئسکریم تیار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ چندا نگر حدود میں کی گئی کارروائی کے بعد پولیس نے شمس آباد حدود میں کارروائی کرتے ہوئے دو کمپنیوں کو بند کردیا ۔ جو ناقص اشیاء سے غیر معیاری آئسکریم تیار کر رہے تھے جس کے استعمال سے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ کندرگ اور آمنگل علاقوں میں موجودہ آئسکریم تیار کرنے والی کمپنیوں کو ایس او ٹی نے بند کردیا جو معروف کمپنیوں کے لیبل کو ناقص آئسکریم پر لگاکر فروخت کر رہی تھی۔ع