پرتاپ گڑھ:22 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے کنڈا کوتوالی علاقے میں ایک شرابی سمیت تین لوگوں کی نالے میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ کوتوالی کنڈہ علاقے میں ایک نالے میں شیتلا پرساد سروج(55) اور رنجیت کمار(22) مچھلی پکڑنے گئے تھے ۔اس دوران شیتلا پرساد نالے میں ڈوبنے لگا تو اس کو بچانے کے لئے رنجیت کمار بھی نالے میں کو دگیا اور ہو بھی ڈوبنے لگا۔ اس کو ڈوبتا دیکھ آس پاس کے لوگ دوڑے او کسی طرح سے دونوں کو پانی سے باہر نکالا۔ بیہوشی کی حالت میں انہیں کنڈہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔