نامراد عاشق کی ہراسانی سے دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد 8 جون (سیاست نیوز) محبت کرنے کے لئے نامراد عاشق کے دباؤ اور ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ ایس آر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 22 سالہ لڑکی اشوینی جو بی ٹیک میں زیرتعلیم تھی، اس نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جسے فوری عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اشوینی انوراگ اپارٹمنٹ ایس آر نگر علاقہ کے ساکن گوپال اور لاونیا کی بیٹی تھی۔ اس لڑکی کو ایک مقامی منچلے نامراد عاشق کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا۔ نوین نامی نوجوان لڑکی کو تنگ کررہا تھا۔ جس سے تنگ آکر لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا۔ ایس آر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔