پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ جنوبی کشمیرمیں ان لوگوں کی مشکور ہیں جنہوں نے بقول ان کے ناموافق حالات کے باوجود گھروں سے نکل کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘میں پارٹی کے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مشکل حالات کے باوجود پارلیمانی انتخابات میں پی ڈی پی کو کامیابی دلانے کے لئے دن رات محنت کی۔ میں جنوبی کشمیر کے رائے دہندگان کی بھی مشکورہوں، جنہوں نے ناموافق حالات کے باجود گھروں سے نکل کراپنےحق رائے دہی کا استعمال کیا’۔
بتادیں کہ محبوبہ مفتی خود اننت ناگ پارلیمانی حلقے سے قسمت آزمائی کررہی ہیں۔ وہ ماضی میں اسی حلقے سے کامیابی حاصل کرکے رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں۔ وادی کا حساس ترین علاقہ ہونے کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں پولنگ تین مرحلوں میں ہوئی۔
میں پارٹی کے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مشکل حالات کے باوجود پارلیمانی انتخابات میں پی ڈی پی کو کامیابی دلانے کےلئےدن رات محنت کی۔میں جنوبی کشمیر کے رائے دہندگان کی بھی مشکور ہوں جنہوں نے ناموافق حالات کے باجود گھروں سے نکل کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
قابل ذکرہےکہ اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں اگرچہ 18 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں لیکن اصل اورسخت مقابلہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، کانگریس کے ریاستی صدرغلام احمد میراورنیشنل کانفرنس کے جسٹس (ر) حسنین مسعودی کےدرمیان ہے۔