نامور ڈچ ایکٹر ڈونی رول وِنک نے اسلام قبول کرلیا

,

   

دبئی : نامور ڈچ اداکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈونی رول وِنک نے اسلام قبول کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے تین روز قبل ایک مسجد میں اسلام قبول کیا اور ان کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہے۔ 2022 میں اداکار حادثے کا شکار ہوکر اپنی پانچ پسلیاں تڑوا بیٹھے اور ان کے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے جبکہ ان کو کینسر کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔ ڈونی رول وِنک آج کر دبئی کے دورے پر ہیں اور مختلف مساجد کا دورہ کرکے اپنے مداحوں کو سرگرمیوں سے آگاہ بھی رکھ رہے ہیں۔آج اسلام پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے، خاص کر غزہ کی نسل کشی کے آغاز کے بعد سے بہت سے بااثرغیر اسلامی افراد دین میں داخل ہوئے ہیں۔ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔۔۔ اسلام کے دائرے میں داخل ہونے والی ایک اور مشہور شخصیت ڈچ ماڈل اور گلوکار ڈونی رولونک ہیں۔ڈونی کو ایک بڑے حادثے کا سامنا کرنا پڑا، جہاں شوٹنگ کے دوران ایک کار نے انہیں کچل دیا اور ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور پھیپھڑوں کو بھی نقصان پہنچا۔پھر اسے صحت مند ہونے میں ہفتوں لگ گئے۔ اسی سال انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور انہوں نے اس کا علاج کرایا۔ ان تمام تجربات نے ڈونی کو اندرونی سکون کے لیے روحانیت کی تلاش پر مجبور کیا اور انہیں اسلام مل گیا۔انہوں نے اس سال رمضان منایا،مساجد کا مشاہدہ کیا اورقرآن کی گہرائی کو سمجھنے کی کوشش کی۔ آخر کاراب انہوں نے با قاعدہ اسلام قبول کرلیا ہے۔