ناناپاٹیکر کا آسارام بابو سے تقابل : تنوشری دتا

   

٭ بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا نے ناناپاٹیکر کا آسارام بابو سے تقابل کیا۔ تنوشری دتا نے می ٹو تحریک کے دوران ناناپاٹیکر پر الزام عائد کیا تھا اور شکایت درج کروائی تھی۔ ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن نے ناکافی ثبوت کی بنیاد پر مقدمہ کو بند کرنے کی بات کہی ہے جس پر تنوشری دتا نے ناناپاٹیکر کے خلاف لائیو ڈٹیکٹر اور نارکو انالائسیس ٹسٹ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفید کرتا پہن کر عوام کو بیوقوف بنانا آسان ہے، آسارام بابو بھی سفید کرتا پہنتا تھا۔