ناندیڑ: ناندیڑ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل شام 6 بجے کے قریب ناندیڑ شہر کے نزدیک واقع دھنے گاؤں کی آئیڈیل کالونی میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں ایک پولیس اہلکار نے اپنی سرکاری بندوق سے اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ افضل پٹھان ناندیڑ شہر کے ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں جرائم تفتیشی ٹیم میں تعینات تھے۔ انہیں ان کے عہدے کے سبب سرکاری ہتھیار فراہم کیا گیا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جب تمام پولیس اہلکار گنیش و سرجن کی مصروفیات میں تھے، افضل پٹھان اپنے گھر گئے اور اپنی سرکاری بندوق سے اپنی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ مصدقہ اطلاع سے معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ کے وقت افضل پٹھان نشے کی حالت میں تھا۔ جیسے ہی پولیس کو اس واقعہ کی خبر ملی ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کی ٹیم دھنے گاؤں کی آئیڈیل کالونی پہنچی اور افضل پٹھان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔