ناندیڑ کے ایک ہی خاندان کے 5 نوجوان قندھارمیں جاں بحق

   

ممبئی: افغانستان کے شہرقندھار میں واقع جگتونگ جھیل میں ناندیڑ کے پانچ نوجوان غرق ہوگئے ان پانچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔غرق ہونے والوں میں دو سگے بھائی ہیں جبکہ دیگرتین رشتہ کے بھائی بتائے گئے ہیں۔ ان تمام کا تعلق ناندیڑ شہر کے قدوائی نگرکے اقبال نگرسے بتایا گیا ہے۔ یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق اس علاقہ کے رہنے والے دو خاندان قندھارشریف کی درگاہ گئے ہوئے تھے۔خواتین اوربچے درگاہ شریف میں تھے جبکہ نوجوان پیراکی کیلئے تالاب میں اترے تھے کہ غرقاب ہوگئے جن کی شناخت محمد وقار عمر 23سال، محمد سعد، محمد شفیع الدین عمر 15،سید سہیل سید واحد عمر 20،محمد شفیع الدین کے طورپرکی گئی ہے۔ پانچ نوجوانوں کی موت سے دونوں خاندانوں پرغم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔