ناٹنگھم میں پاکستان نے بڑی محنت سے بنایا نیا عالمی ریکارڈ انگلینڈ نے چند گھنٹوں میں ہی توڑ ڈالا

   

ناٹنگھم ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیزیز جاری ہے۔ اس سیریز میں انگلینڈ کو تین – صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہے۔ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیزیز جاری ہے۔ اس سیریز میں انگلینڈ کو تین – صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہے۔ سیریز کا پانچواں اور ا?خری ون ڈے میچ 19 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ باقی تینوں میں میچوں میں انگلینڈ نے پاکستان کو پٹخنی دی۔سیریز میں شکست کے باوجود پاکستان نے ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ، تاہم ان کا یہ ریکارڈ محض چند گھنٹوں تک ہی ان کے نام رہا۔ پاکستان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار تین میچوں میں 340 یا اس سے زیادہ رنز اسکور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔ تاہم انگلینڈ نے تینوں میچ میں جیت حاصل کرتے ہوئے اس ریکارڈ کو توڑ دیا۔خیال رہے کہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے 361 رن بنائے تھے ، تیسرے میں پاکستان نے 359 اور چوتھے میں 340 رن بنائے تھے۔