ناگرجنا ساگرپر دونوں ریاستوں کے عوام کا ہجوم

   

حیدرآباد۔/18 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ناگرجناساگر پراجکٹ کی سطح آب میں اضافہ ہونے کے نتیجہ میں پراجکٹ کے تمام گیٹس کھول دیئے جانے کی وجہ سے ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے منظر کو دیکھنے کیلئے عوام کا تانتا بندھا ہوا ہے اور مختلف مقامات سے ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے گیٹس کھول دیئے جانے کا منظر دیکھنے کیلئے عوام اُمڈ پڑے ہیں جس کی وجہ سے ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے علاقہ میں پولیس کے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہ نظارہ دیکھنے کیلئے ایک طرف آندھراپردیش اور دوسری طرف تلنگانہ کے عوام کا ہجوم ہے۔