ناگرکرنول میں انہدامی کارروائی سے کشیدگی

   

حیدرآباد4فروری(یواین آئی) تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں انہدامی کارروائی کے دوران احتجاج سے کشیدگی پھیل گئی۔ضلع کے چراکونڈا میں ریونیو حکام نے بائی پاس کی تعمیر کیلئے جڑچرلہ۔کوداڑ قومی شاہراہ کو بلاک کرنے والے مکانات کو منہدم کرنے کی کوشش کی۔ حکام نے پولیس کی موجودگی میں 29 مکانات کو منہدم کردیا۔اس موقع پر متاثرہ خاندانوں نے احتجاج کیا۔ متاثرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بائی پاس گاؤں کے بیچ سے لیا جا رہا ہے اوراطلاع کے بغیر مکانات کو منہدم کیاگیا۔ ریونیو حکام نے کہا کہ انہوں نے ایک جی او جاری کیا ہے اور انہدام کا کام شروع کر دیا ہے ۔ مظاہرین کو قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔