ناگپور: مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں اتوار کی صبح دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں ایک زبردست دھماکہ ہوا جس میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مہلوکین میں 6 خواتین شامل ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ صنعتی دھماکہ خیز مواد بنانے والی کمپنی سولار انڈسٹریز انڈیا لمیٹیڈ کے بازارگاؤں پلانٹ میں صبح تقریباً 9 بجے زور دار دھماکہ ہوا۔ عہدیداران نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس وقت فیکٹری میں کتنے کارکن موجود تھے۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ اس واقعہ کے خلاف مزدوروں اور متاثرین کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں فیکٹری کے باہر احتجاج کیا۔