ناگی ریڈی پیٹ میں بجلی گرنے سے VRA فوت

   

یلاریڈی ۔29 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بلارم علاقہ سے تعلق رکھنے والا 45 سالہ انجیا پیر کے دن رات میں دھان کے کھیت پر بجلی گرنے سے فوت ہوگیا ۔ رات کو جانوروں سے فصل کی حفاظت کرنے کی غرض سے جاکر سوگیا اور رات کو زوردار بارش کے ساتھ بجلیوں کی گھن گرج پر اس کی زد میں آنے سے انجیا ہلاک ہوگیا۔ حالت نیند میں ہی اس کے سرپر بجلی گرنے سے فوت ہوگیا ۔ متوفی کو بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور بیٹی ہیں۔ پولیس نے نعش کا معائنہ کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے یلاریڈی سرکاری دواخانے منتقل کیا۔