نتن یاہو کی اشتعال انگیزی کے خلاف او آئی سی کا ہنگامی اجلاس

,

   

جدہ: مسلم ممالک کے نمائندہ اسلامی تعاون کونسل (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس اتوار کے روز منعقد ہوا۔ جس میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے حالیہ بیانات پر غور کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے رائے دہندو ں سے وعدہ کیا کہ وہ غورالاردن، بحیرہ مردار کے شمالی علاقہ او ریہودی بستیاں اسرائیل میں ضم کردیں گے۔ نتن یاہو کے اس بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے اور اس کی شدید مذمت کررہے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے بلائے گئے اس او آئی سی کے اجلاس میں فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ ان کا ملک فلسطین مسئلہ فلسطین کے حوالہ سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کے کردار کو سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی اپیل پر جدہ میں اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس اس با تکی دلیل ہے کہ سعودی قیادت میں فلسطینی عوام اور ان کے دیرینہ مسائل کو عرب اور اسلامی دنیا کی مکمل حمایت حاصل ہے۔