نتن یاہو کی پارٹی کے ارکان کو بغاوت کرنےاسرائیلی اپوزیشن لیڈرنے ورغلایا

   

تل ابیب : اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کے بیانات کو جھوٹ قرار دے دیا اور نیتن یاہو کی پارٹی کے ارکان سے نتن یاہو سے علیحدگی اختیار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ یاد رہے اس سے قبل نتن یاہو نے کہا تھا کہ اپوزیشن مذاکرات کی میز پر بیٹھنے سے انکار کر رہی ہے۔ نتن یاہو نے کہا تھا کہ عدالتی ترامیم تمام جماعتوں کے مطالبہ کے جواب میں کی جارہی ہیں۔نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ان کی حکومت عدالتی نظام میں اصلاحات کیلئے آگے بڑھنے کیلئے پرعزم ہے اور اپوزیشن کے نمائندوں نے اس مسئلہ پر بات چیت سے انکار کر دیا۔ نیتن یاہو نے مزید کہا ہم حکام کے درمیان توازن بحال کرنے کیلئے ذمہ داری سے آگے بڑھیں گے اور اس توازن کو درست کریں گے۔ ان اصلاحات کو حاصل کرنے کا بہترین راستہ وسیع اتفاق رائے تک پہنچنا ہے جس سے سڑکوں پر انتشار روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں دوسرے فریق کے خدشات کو سن رہا ہوں، ہم ججوں کی کمیٹی کو کنٹرول نہیں کریں گے ۔