گیلان نے مزیدکہاکہ ہندوستان اوراسرائیل دونوں کے ”بہترین تجارتی تعلقات ہیں‘ جس میں تیس سالوں میں 40گنا کا اضافہ ہواہے“۔
نئی دہلی۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو اس سال کے اختتام پر ہندوستان کا دورہ کرسکتے ہیں‘ ملک کے سفیر ناؤر گیلان نے یہ بات کہی ہے۔
مذکورہ سفیر نے کہاکہ ”ہم توقع کررہے ہیں کہ وزیراعظم اسرائیل اس سال کے اختتام پر ہندوستان کا دورہ کریں گے۔
ہندوستان اوراسرائیل کے مابین تمام شعبہ میں شاندار تعلقات ہیں‘ اس کی بنیاد لوگوں سے لوگوں کے عنصر پر مبنی ہے“۔ دونوں ممالک کے درمیان میں 30سالہ سفارتی تعلقات ہیں۔
گیلان نے مزیدکہاکہ ہندوستان اوراسرائیل دونوں کے ”بہترین تجارتی تعلقات ہیں‘ جس میں تیس سالوں میں 40گنا کا اضافہ ہواہے“۔