نتیش رانے کی عبوری ضمانت کی عرضی پر سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نارائن رانے کے ایم ایل اے بیٹے نتیش رانے کے مہاراشٹر میں قتل کی مبینہ کوشش کے ایک معاملے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے سے جمعرات کو انکار کر دیا۔ چیف جسٹس این۔ وی رمن،جسٹس اے ۔ایس ۔بوپنا اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے مہاراشٹر کے کنکاولی کے ایم ایل اے نتیش رانے کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے ملزم کو متعلقہ عدالت کے سامنے خودسپردگی اور باقاعدہ ضمانت لینے کا حکم دیا۔ تاہم بنچ نے ایم ایل اے رانے کو اگلے 10 دنوں کے لیے گرفتاری سے عبوری راحت دی ہے ۔ اس سلسلے میں بنچ نے مہاراشٹر پولیس سے کہا کہ وہ اگلے 10 دنوں تک ملزم کو گرفتار نہ کرے ۔