نتیش کابینہ میں توسیع،21 وزراء کی شمولیت

   

پٹنہ : بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) حکومت کی کابینہ میں آج توسیع کی گئی، جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 12 اور جنتا دل یونائیٹڈ کے 9 ارکان نے وزارتی عہدوں کا حلف لیا۔ گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر نے گورنر ہاؤس میں ایک تقریب میں بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیوش چندر ٹھاکر، اسمبلی اسپیکر نند کشور یادو، وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزرائے اعلیٰ سمرت چودھری اور وجے کمار سنہا، دیگر وزراء اور دیگر معززین کی موجودگی میں جمعہ کو یہاں بی جے پی کے 12 ارکان اور جے ڈی یو کے نو ارکان کو وزراء کی حیثیت سے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا گیا۔اس سال 28 جنوری کو حکومت کی تشکیل کے بعد کابینہ میں یہ پہلی توسیع ہے ۔