نئی دہلی ؍ کشن گنج : بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو مسلمانوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے بہار مدرسہ بورڈ کے سا بق چیرمین اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے لیڈر سلیم پرویز نے کہاکہ نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے علم میں یہ بات ہوگی کہ پہلے مدارس کے اساتذہ کی حالت کیا تھی، تنخواہیں کم تھیں جس سے گذارا ہونا مشکل تھا۔
بہار کے سرکاری مدارس کس طرح کے حالات سے دوچار تھے ، تنخواہوں کی صورت حال کیا تھی اور کتنی کم تنخواہ تھی لیکن وزیر اعلی نتیش کمار نے اس ضمن میں پوری توجہ دی اور مدارس کے اساتذہ کی سہولت میں اضافہ کے ساتھ تنخواہ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا، جس کی وجہ سے آج سرکاری مدارس کے اساتذہ باعزت زندگی گزا ر رہے ہیں۔