نتیش کمار کا پیر کو بحیثیت چیف منسٹر حلف متوقع

,

   

پٹنہ : نتیش کمار چیف منسٹر بہار کی حیثیت سے متواتر چوتھی میعاد کیلئے آئندہ ہفتے حلف لے سکتے ہیں، لیکن تاریخ کو ابھی قطعیت نہیں دی گئی ہے۔ ان کے ایک قریبی مددگار نے جمعرات کو کہا کہ سیاسی حلقوں میں یہ بات زوروں پر ہے کہ پیر کو جو بہار میں ’’بھیا دوج ‘‘ تیوہار کا دن ہے ، نتیش کمار حلف لیں گے۔ اس دن کو نیک شگون مانا جاتا ہے۔ راج بھون کے ذرائع نے کہا کہ انہیں تقریب حلف برداری کے تعلق سے ابھی کوئی پیام وصول نہیں ہوا ہے ۔ چیف منسٹر کی حیثیت سے دوبارہ حلف لینے سے قبل نتیش کمار کو موجودہ عہدہ سے استعفیٰ کا مکتوب گورنر کو پیش کرنا ہوگا۔