’’نتیش کو دہلی بھیجیں گے اور تیجسوی بہار سنبھالیں گے‘‘: ​​لالو یادو

   

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل کے بانی اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے آج پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے نامزدگی بھرنے کے بعد کہا کہ بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تیجسوی یادو بہار کو سنبھالیں، نتیش کو دہلی بھیجیں گے۔ سونیا گاندھی سے ملاقات کے دوران لالو یادو نے کہا کہ ہم سونیا گاندھی سے ملنے گئے تھے۔ فوٹو کھینچوانے نہیں۔ ان کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی، ان کی تنظیم انتخابات کے بعد ان سے دوبارہ ملاقات کرے گی۔ لالو یادو نے بھی آج پی ایف آئی معاملے پر ٹوئٹ کیا اور لکھا، پی ایف آئی کی طرح نفرت پھیلانے والی تمام تنظیموں پر پابندی لگنی چاہیے، جن میں آر ایس ایس بھی شامل ہے۔