نرمدا کوریڈور تین مرحلوں میں تیار کیا جائے گا: شیوراج

   

جبل پور : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ نرمدا پری کرما پتھ اور نرمدا کوریڈور کو تین مرحلوں میں تیار کیا جائے گا، ساتھ ہی وہ یہ وعدہ کرتے ہیں کہ مدھیہ پردیش بہترین سڑکوں والی ریاست بنے گی۔یہاں یوم جمہوریہ کے موقع پر چوہان نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی اور ریاست کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔اس دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستان وزیر اعظم نریندر مودی کی تاریخی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ کووڈ-19 کے بحران کے دوران، مسٹر مودی نے نہ صرف ہندوستانیوں کی جان بچائی، بلکہ ہندوستان نے خود ویکسین تیار کرکے کئی ممالک کو بھی بھیجی۔مدھیہ پردیش کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش تمام شعبوں میں تاریخی ترقی کر رہا ہے ۔