نرملاسیتا رمن کی بیرونی دورہ نامکمل چھوڑ کر وطن واپسی

   

نئی دہلی: پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے امریکہ اور پیرو کے 10 روزہ دورے پر گئیں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اپنا دورہ نامکمل چھوڑ کر وطن واپس آ رہی ہیں۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ مرکزی وزیر فینانس امریکہ اور پیرو کے سرکاری دورے کو درمیان میں روک کر ہندوستان آ رہی ہیں۔ وہ اس مشکل اور دکھ کی گھڑی میں اپنے لوگوں کے ساتھ رہنے کیلئے جلد سے جلد دستیاب فلائٹ سے آ رہی ہیں۔