نرملا سیتارمن بااثر خواتین میں شامل

   

لندن، 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس نرملا سیتارمن 100 بااثر خواتین میں سے ہیں جو یو کے۔ انڈیا رشتے کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ اس فہرست میں برطانیہ کی سینئر کابینی وزیر پینی مورڈانٹ بھی شامل ہیں۔ اس فہرست کی اجرائی برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے گزشتہ روز لندن میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں ’انڈیا ڈے‘ کے موقع پر عمل میں آئی۔ اس میں نرملا کو ہندوستان کی نہایت ’’طاقتور‘‘ خواتین میں سے قرار دیا گیا جنھوں نے باہمی رشتے میں ’’اہم‘‘ رول انجام دیا ہے۔