نرمل دفتر سیاست پر SIR ہیلپ لائن سنٹر ، ووٹرس کی رہنمائی

   

نرمل ۔ 29 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرمل کے مقامی دفتر سیاست میں SIR ہیلپ لائن سنٹر کا آج سے آغاز کیا گیا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹسوں اور SIR سے متعلق عوام کی رہنمائی اور مسائل کے حل کیلئے روزنامہ سیاست کے نرمل دفتر میں خصوصی ہیلپ لائین سنٹر پر جن کو نوٹس جاری ہوئی و حضرات اور خواتین دفتر پہونچنے پر ایڈوکیٹ مسٹر محمد افتخار ، سہارا سوسائٹی کے صدر شیخ ارشان نے جنھیں نوٹس وصول ہوئی اُن کی رہنمائی کرتے ہوئے جواب تیار کرکے دفتر سیاست پر موجود BLO پدما کے علاوہ پی وینکٹ رمنا نے وارڈ نمبر 40 کے پولنگ بوتھ 229 کے نوٹس ووٹرس کے حوالہ کئے ۔ اس سلسلہ میں ایڈوکیٹ محمد افتخار اور سہارا سوسائٹی کے صدر شیخ ارشان نے نوٹس کے تعلق سے ووٹروں کی رہنمائی کیلئے ہر روز شام 4 بجے تا 7 بجے مقامی دفتر سیاست پر دستیاب رہیں گے ۔ اس موقع پر ڈیویژن رپورٹر سیاست نرمل سید اسمٰعیل ناصر کے علاوہ ٹی آر ایس قائد ایم اے کلیم اور پی بینکٹ رمنا گرو کے علاوہ اس وارڈ کی BLO پدما بھی موجود تھیں۔