نرمل : سیاست دفتر پر ضلع ایس پی کی آمد اور مبارکباد

   

نرمل /26 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مقامی دفتر سیاست کا دو دن قبل افتتاح عمل میں آیا تھا ۔ ضلع ایس پی مسٹر سی ایچ پروین کمار آئی پی ایس نے دفتر سیاست پہونچ کر سید جلیل ازیر اسٹاف رپورٹر کو مبارکباد پیش کی ۔ سید جلیل ازہر نے ان کی دفتر میں آمد پر شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی جبکہ نرمل سرکل انسپکٹر مسٹر پرشوتم چاری نے بھی دفتر پہونچکر مبارکباد پیش کی ۔ ان کی بھی شال پوشی کرتے ہوئے جلیل ا زہر نے تہنیت پیش کی وہیں ڈاکٹر ایم اے منیت ان کے فرند ڈاکٹر ایم اے رضوان نے دفتر سیاست پہونچکر سید جلیل ازہر کی شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی مسٹر سی ایچ پروین کمار نے بتایا کہ اخبار سیاست غیر اردو داں طبقہ میں بھی کافی مقبول ہے جبکہ سیاست ٹی وی کے آغاز سے ہم بھی بالخصوص سیاست ایکسپریس کی خبریں اکثر دیکھتے ہیں ۔ جس سے حالات سے مکمل واقفیت ہوتی ہے ۔ میرا یقین ہے کہ جس طرح اخبار سیاست نے مقبولیت حاصل کی ۔ اسی طرح سیاست ٹی وی بھی مقبولیت حاصل کرلے گا ۔ میں ٹی وی اور اخبار بالخصوص آپ کے ایم ڈی اور آپ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔