نرمل۔ 11؍دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ڈاکٹر ایالا کاویری فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کاویری کی یوم پیدائش کے تناظر میں آج مامڑہ منڈل کے قبائیلی علاقہ رام پور،پوچما گوڑ میں ڈاکٹر ایالا کاویری فاؤنڈیشن کے چیرمین ماہر امراض اطفال ڈاکٹر ایالا چکرادھری مفت میڈیکل کیمپ منعقد کرتے ہوئے قبائیلی علاقہ میں ادویات، کمبل اور سوئیٹر وغیرہ کے ساتھ ساتھ پھل اور بسکٹ بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایالا ششی کلا، ڈاکٹر سرینواس اور ٹرسٹ کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔ واضح رہے کہ ماہر امراض اطفال ڈاکٹر اے چکرادھری نرمل کے ایک معروف ڈاکٹر ہیں اور ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے آئے ہیں۔