نرمل کی مساجد میں جناب ظہیر الدین علی خانکیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام

   

نرمل ۔ 11 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب ظہیر الدین علی خان مینیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی مغفرت کے لیء آج بعد نماز جمعہ نرمل شہر کی مختلف مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ انتظامی کمیٹی مرکزی جامع مسجد نرمل کے معتمد محمد اظہر الدین نے جناب ظہیر الدین علی خان کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ملی سماجی ادبی تعلیمی و صحافتی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملت ایک عظیم ہمدرد شخصیت دانشور قوم سے محروم ہوگئی ہے۔ الحاج عبدالرحمن مالک مدینہ ہوٹل نے بھی ظہیر الدین علی خان صاحب کی اچانک موت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیمی، سماجی، ملی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا بالخصوص ان کا حسن سلوک اور نئی نسل کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہنا ان کی تڑپ کو کوئی بھول نہیں سکتا، ہم ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئے۔