نسل پرستانہ تبصرے پر یونانی رکن پارلیمنٹ پارٹی سے معطل

   

ایتھنز : یونان میں تارکین وطن سے متعلق نسل پرستانہ تبصرے پر دائیں بازو کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے یونانی رکن پارلیمنٹ میستو ٹاکیز کاریاکوس کی رکنیت معطل کردی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق یونانی رکن پارلیمنٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں تارکین وطن کو برداشت نہ کرنے اور تارکین وطن پر چوری کا الزام لگایا تھا جس کے بعد اب انہیں جماعت سے نکال دیا گیا ہے۔ پارٹی لیڈر کو جماعت سے نکالے جانے پر یونان کی نیو ڈیموکریسی پارٹی کا کہنا ہے کہ نفرت اور نسل پرستی پر مبنی بیانات پارٹی اقدار کا حصہ نہیں ایسی رائے کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔