نصابی کتابوں میں آر ایس ایس کے بانی کی تقریر کا دفاع

   

بنگلورو: کرناٹک کی کچھ تعلیمی تنظیموں نے آر ایس ایس کے بانی کیشو بلیرام ہیگدیوار کی تقریر کو دسویں جماعت کی نصابی کتابوں میں شامل کرنے پر اعتراض کیا ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر بی سی ناگیش نے منگل کو کہا کہ کتاب میں بانی کے بارے میں کوئی ذکر نہیں ہے ، صرف ان کی متاثر کن تقریر ہے۔ منگل کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ناگیش نے کہاکہ نصابی کتاب میں ہیگدیوار کے بارے میں کچھ نہیں لکھا ہے ، صرف ان کی متاثر کن تقریر کا ذکر ہے جو لوگوں کو خاص طور پر نوجوانوں کو متاثر کرے گی۔ جو ہنگامہ کررہے ہیں انہوں نے اس پر کوئی غور نہیں فرمایا ہے۔ آل انڈیا ڈیموکریسی اسٹوڈنٹس یونین اور اکھل بھارتیہ شکشا بچاؤ کمیٹی نے ہیگدیوار کی تقریر کو اسکول کی نصابی کتابوں میں شامل کرنے پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ ناگیش نے کہا کہ ان تنظیموں نے کتاب میں ٹیپو سلطان یا ہزاروں مندروں کو تباہ کرنے والے مسلمان حملہ آور کے بارے میں لکھنے کی کبھی مخالفت نہیں کی۔
یہ بغیر کسے بات کے مسٹر ہیگدیوار کی متاثر کن تقریر پر ہنگامہ کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ مسٹر ہیگدیوار نے اپنی تقریر میں سماج اور قوم کی اہمیت کے بارے میں بتایا تھا۔ مسٹر ناگیش کے مطابق اس میں کچھ غلط نہیں ہے ۔