نظام آباد:دواخانہ کے مردہ خانہ میں چوہوں نے نعش کو کتر دیا

   

نظام آباد :27؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )دواخانہ میں زیر علاج نعش کو مردہ خانہ منتقل کرنے پر مردہ خانہ میں 4 گھنٹوں کے دوران نعش کو چوہوں نے کتر دیا ۔ اس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ نظام آباد کے سرکاری دواخانہ کی صورتحال کتنی ابتر ہے تفصیلات کے بموجب کاماریڈی کے ڈرائیور کالونی سے تعلق رکھنے والے محمد شریف دو دن قبل خودکشی کرنے کی غرض سے پائیزن پی لیا تھا جہاں کاماریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا تھا اس کی طبیعت بگڑ جانے پر اسے نظام آباد سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا تھا آج صبح کی اولین ساعتوں میں اس کا انتقال ہونے پر نعش کو مردہ خانہ منتقل کیا گیا رشتہ داروں کو اطلاع دینے پر رشتہ دار مردہ خانہ پہنچ کر نعش کا دیدار کیا تو نعش کے چہرے پر زخم تھے اس کے علاوہ دیگرمقامات پر بھی زخم نظر آئے پتہ لگانے پر معلوم ہوا ہے کہ مردہ خانہ میں نعش کو چوہے کتر کر کھا گئے اس بات کی اطلاع صحافیوں کو واقف کراتے ہوئے متوفی کے رشتہ دار وں نے سرکاری دواخانہ کے انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا اندرون 2گھنٹے نعش کو چوہے کترنے پر افسوس کا اظہار کیا اور آئندہ سے اس طرح کے واقعات ہونے سے قبل ہی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی خواہش کی۔