نظام آبادمیں ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا جائزہ

   

نظام آباد :30؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے آج تلک گارڈن ، منی ٹینک بنڈ ، شمشان گھاٹ کا دورہ کرتے ہوئے تعمیری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کی آمد سے قبل ان کاموں کی تکمیل کیلئے ہدایت دی ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو دو ماہ کے بعد نظام آباد کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور شہر کے ترقیاتی کاموں کو جلداز جلد انجام دینے اور مزید فنڈس منظور کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ شہر میں جاری منی ٹینک بنڈ کے کامو ں کا حیدرآباد کے آکیٹکچر کی ٹیم اور میونسپل عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیتے ہوئے کاموں کو جلداز جلد انجام دینے کی ہدایت دی ۔ کنٹیشور ریلوے کمان کے پاس خوبصورتی کیلئے قائم کئے جانے والے پلینری کاموں کا جائزہ لیا اور تلک گارڈن پہنچ کر تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھررائو نے تلک گارڈن کے بارے میں جائزہ اجلاس کے دوران تفصیلات حاصل کی تھی اور تلک گارڈن کو بہترین سے بہترین گارڈن بنانے کیلئے عہدیداروں کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

فلاحی اسکیمات پر عمل آوری میں معذورین سے انصاف کی ہدایت
نظام آباد :30؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی ملازمتوںکے تقررات میں حکومت کی فلاحی اسکیمات کی عمل آوری میں جسمانی معذورین کے ساتھ مکمل طور پر انصاف کرنے کی ہدایت دی یہ آج سیل کانفرنس کے ذریعہ محکمہ محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں سے سیل کانفرنس کیا اور حکومت کی جانب سے جسمانی معذورین کیلئے مختص کردہ اسکیمات اور ملازمتوں میں بھرتی میں کتنے افراد کو موقع فراہم ہورہا ہے اس بارے میں دریافت کرتے ہوئے صد فیصد انصاف کرنے اور حکومت کے اسکیمات سے مستفید کرانے ، دلت بندھو اور ڈبل بیڈ روم قواعد کے مطابق مختص کرنے کی ہدایت دی ۔ اور 18 سال مکمل کرنے والے جسمانی معذورین کے نام فہرست رائے دہندگان میں شامل کرنے اور آدھار سے مربوط کرنے کی ہدایت دی ۔