نظام آباد میں ٹھہری ہوئی لاری میں آتشزدگی

   

نظام آباد

: VI

ٹائون کے علاقہ بودھن روڈ کے ایک میدان میں ٹھہری ہوئی لاری میں اچانک آتشزدگی کی وجہ سے ایک شخص جل کر خاکستر ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب کل رات 11 بجے پولیس اسٹیشن کے قریب واقع ایک میدان میں ٹھہری ہوئی لاری میں آگ بھڑکنا شروع ہوئی اس لاری میں نامعلوم شخص سوار تھا اور کیبن سے آگ بھڑکنا شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ آگ لاری کو اپنی لپیٹ میں لے لی ۔ یہاں پر قریب جمعیت علماء کے صدر حافظ محمد لئیق خان، ڈپٹی مئیر محمد ادریس خان کے علاوہ دیگر بھی یہاں پر موجود تھے ۔ فوری یہاں پہنچ کر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی اور فائر بریگیڈ پہنچنے تک یہ افراد آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے اور فائر بریگیڈ پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ بعد تحقیق پتہ چلا کہ یہ لاری مجاہد نامی شخص کی تھی اور اس کے ڈرائیور اور کلینر بھی یہاں پر موجود نہیں تھے اور یہ اپنے مقام پر محفوظ ہے لاری میں سوار شخص کے بارے میں ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا سب انسپکٹر VIٹائون گوریندر گوڑ سے تفصیلات حاصل کرنے پر انہوں نے بتایا کہ یہ لاری کے مالک سنگاریڈی میں ہے اور اس میں سوار شخص کے بارے میں ابھی تک کوئی علم میں نہیں ہوسکا ۔ پولیس اس خصوص میں مصروف تحقیقات ہے ۔