حیدرآباد11 دسمبر(یواین آئی) ضلع نظام آباد میں پُراسراردھماکہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔یہ دھماکہ ضلع کے پدابازار میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب ایک مقامی شخص کیمیکل باکس کھول رہا تھا۔اسی دوران زورداردھماکہ ہوا جس میں یہ شخص جس کی شناخت شنکر کے طورپر کی گئی ، شدید زخمی ہوگیا۔دھماکہ کی آواز کے ساتھ ہی مقامی افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ یہ واقعہ ایک دکان کے سامنے پیش آیا۔مقامی افرادنے بتایا کہ دھماکہ کی آواز کافی دور تک سنی گئی۔ مقامی افراد نے فوری 108ایمبولنس کو اطلاع دی جس کے بعد اس شخص کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پنچی اور تفصیلات حاصل کیں۔