نظام آباد میں پی آر ٹی یو کے اجلاس کا انعقاد

   

نظام آباد : وزیر عمارت و شو ارع مسٹر پرشانت ریڈی نے آج نظام آباد میں ٹیچرس یونین پی آر ٹی یو کے 34 ویں اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ رکن اسمبلی نظام آباد مسٹر بیگالہ گنیش گپتا کے ہمراہ انہوں نے شمع جلا کر اجلاس کے آغاز کاعلان کیا ۔انہوں نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی آر ٹی یو سے ان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور ان کے والد کے دور سے پی آرٹی یو سے تعلقات ہے ۔ پی آر ٹی یو یونین تجربہ کے ساتھ عمل کررہی ہے ۔ ریاست گیر سطح پر1لاکھ اساتذہ ہے تو ان میں 75 ہزار پی آر ٹی یو کے اراکین ہیں ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگا لہ گنیش گپتا نے کہا کہ اساتذہ کی کارکردگی اہمیت کی حامل ہے اور ایک طالب علم کو راہ سکھاتے ہوئے بہترین انسان بناتے ہیں والدین سے بھی زیادہ اساتذہ کی تربیت میں طلباء آگے بڑھتے ہوئے اپنے مستقبل کو سنوارتے ہیں ۔ اس جلسہ میں پی آر ٹی یو کے صدر سری پا ل ریڈی ، جناردھن ، پربھوتم ریڈی ، مئیر نیتو کرن ،ضلع پی آرٹی یو کے صدر موہن ریڈی ، ریاستی سکریٹری پربھاکررائو کے علاوہ دیگر اضلاع کے نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔