نظام کے جواہرات کی حیدرآباد منتقلی پرمرکز کو اعتراض نہیں جی کشن ریڈی

   

حیدرآباد۔/16 فروری، (سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ اگر تلنگانہ حکومت محفوظ عمارت فراہم کرنے تیار ہے تو مرکز کو نظام کے نوادرات و جواہرات واپس کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ کشن ریڈی نے واضح کیا کہ مرکزی حکومت کو نظام حیدرآباد کے جواہرات واپس کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے بشرطیکہ ریاستی حکومت ان کے مناسب طور پر تحفظ کو یقینی بنائیں اور ایک محفوظ عمارت فراہم کرے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ مرکز کی جانب سے حیدرآباد اور وشاکھاپٹنم میں میوزیمس قائم کئے جائیں گے تاکہ مجاہدین آزادی کو خراج پیش کیا جاسکے۔ مرکز کی جانب سے قبائیلیوں کی جدوجہد آزادی میں حصہ داری کی یاد میں 10 قبائیلی میوزیمس قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے ملک کے 110 میوزیمس کو فنڈز حاصل ہوئے ہیں۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی جانب سے ملک کے 53 میوزیمس کی نگرانی کی جارہی ہے۔ ر