نفرت انگیز تقریروں کے معاملے میں یاتی نرسنگ آنند کی درخواست ضمانت مسترد

,

   

ہری دوار کی ایک عدالت کے مذکورہ چیف جوڈیثرل مجسٹریٹ(سی جے ایم) مکیش چندراآریا‘ نے داسانا دیو ی مندر کے صدر پجاری یاتی نرسنگ آنند کی درخواست ضمانت چہارشنبہ کے روز مسترد کردی ہے۔


ہری دوار۔ خواتین کے متعلق توہین آمیز تبصرہ کرنے کے معاملے میں گرفتار ہندوتوا نفرت پھیلانے والے نرسنگ آنند جس پر بعد میں نفرت انگیزتقریر کرنے اور صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا مقدمہ بھی درج کیاگیاتھا‘ ٹائمز آف انڈیاکی رپورٹ کے مطابق 14دنوں کی عدالتی تحویل میں ہیں۔

نرسنگ آنند کے وکیل اتم سنگھ چوہان نے کہاکہ جس دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے اس کے ساتھ سات سے زیادہ کی سزا نہیں ہوسکتی او ریہ قابل ضمانت ہیں۔ ان پر ائی پی سی کی دفعہ 295‘509‘323‘ اور 153اے کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

ادھیر کوشیک جو اکھنڈ پرشورام اکھاڑہ چلارہے ہیں اور اس کے معاملے پر کام بھی کررہے ہیں نے کہاکہ سی جے ایم اگر نرسنگ آنند کی درخواست ضمانت کو مستر د کرتے ہیں وہ ہائی کورٹ میں ہم درخواست دائر کریں گے۔

ہری دوار سی جے پی آریا نے جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی کی درخواست ضمانت کو بھی مستر د کردیا ہے۔ تیاگی پر بھی ہری دوار میں نفرت انگیز تقریر کا ایک مقدمہ ائی پی سی کی دفعہ 153اے‘208کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

ہری دوار میں 17سے 19ڈسمبر کے درمیان دھرم سنسد کا انعقاد عمل میں لایاگیا تھا جس میں مختلف ہندو قائدین نے اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کیں اور مسلمانوں کے قتل عام کی ترغیب دی تھی۔

نرسنگ آنند تیاگی کے علاوہ دھرم داس‘ سادھو اپرنا‘ او رسندھو ساگر پر بھی اس دھرم سنسد میں نفرت انگیزتقریریں کرنے کا ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔