’’نفرت اورظلم سے رام کا ظہور نہیں ہوسکتا ‘‘:راہل گاندھی

,

   

سپریم کورٹ کا پیچیدہ معاملے میں قابل فہم فیصلہ ، مندر کی تعمیر سے باہمی اتحاد میں اضافہ ہوگا ،اسپیکر لوک سبھا کا دعویٰ

نئی دہلی۔ ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے بھومی پوجن اور سنگ بنیاد کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اس پوجا میں یو پی کی گورنر آنندی بین پٹیل اور یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ موجود رہے۔ اس موقع پر ایودھیا کو بہت خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور دیوالی جیسا ماحول ہے۔ اس درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھگوان رام کو یاد کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے کہ “مریادا پرشوتم بھگوان رام اعلیٰ انسانی اقدار کی علامت ہیں۔ وہ ہمارے من کی گہرائیوں میں بسی انسانیت کا بنیادی جذبہ ہیں۔واضح رہے کہ کانگریس کے کئی لیڈروں نے آج ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے منعقد بھومی پوجن کو لے کر اپنی مبارکبادیاں پیش کی تھیں۔ کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ کر کہا تھا کہ “رام مندر کے بھومی پوجن کے لیے مبارکباد۔ امید ہے کہ آج کا پروگرام بھائی چارے اور قومی اتحاد کی طرف بڑھائے گا۔ جے سیا رام۔” دوسری طرف کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر امید ظاہر کی کہ ایودھیا کی تقریب قومی اتحاد، بھائی چارہ اور ثقافتی میل۔ملاپ کا موقع ثابت ہوگی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور دنیا بھر میں رامائن نے ہر دماغ پر اپنی چھاپ چھوڑی ہے اور بھگوان رام کی کہانی انسانیت کو جوڑنے کے لیے ایک ترغیب کی طرح ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ایودھیا میں بھگوان رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے فوراََ بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ رام مریادا پرشوتم ہیں اور نفرت اور ظلم سے ان کا کبھی ظہور نہیں ہوتا ۔

گاندھی نے ٹویٹ کیا ‘‘ انسانیت کے مریادا پرشوتم بھگوان رام بہترین انسانی خوبیوں کا مظہر ہیں ۔ وہ ہمارے دل کی گہرائیوں میں بسی انسانیت کا محور ہیں’’ ۔انہوں نے کہا ‘‘ رام محبت ہے ، ان کا کبھی بھی نفرت میں ظہور نہیں ہوسکتا ہے ۔ کبھی بھی ظلم سے ان ظہورنہیں ہوسکتا۔ رام انصاف ہے ، ناانصافی میں ان کا کبھی ظہور نہیں ہوسکتا ‘‘۔ دوسری طرف لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے چہارشنبہ کو ایودھیا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شری رام جنم بھومی مندر کے تاریخی بھومی پوجن کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد پیش کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ رام مندر کی تعمیر سے ملک میں اتحاد اور باہمی ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا۔ اوم برلا نے اپنے فیس بک پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ’’پربھو شری رام ہندوستانی ثقافتی شعور کی علامت ہیں۔ ملک میں بھگوان رام کے لئے گہری عقیدت ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پیچیدہ معاملے میں ایک قابل فہم فیصلہ دیا۔ اس فیصلے کی روشنی میں آج ایودھیا میں شری رام کے عظیم الشان مندر کا سنگ بنیاد ایک حیرت انگیز اور تاریخی لمحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے شہری ایک عرصے سے اس کے مہورت کے منتظر تھے۔ مندر کی تعمیر کے ساتھ ہی، ملک میں الوحی اور الہامی ماحول محسوس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندر کی تعمیر میں تمام مذاہب اور طبقوں کے لوگوں کی حمایت کی خبر خوشگوار ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ رام مندر کی تعمیر سے ملک میں اتحاد اور باہمی ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا۔