نفرت کی سیاست پر مودی کو 100 سابق بیوروکریٹس کا مکتوب

   

نئی دہلی : ملک میں نفرت کی سیاست پر خاتمہ کرنے کی اپیل کے ساتھ 108 سابق بیوروکریٹس نے وزیراعظم نریندر مودی کو کھلا مکتوب لکھا ہے۔ مکتوب میں کہا گیا کہ ملک کا موجودہ ماحول نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر اقلیتی برادریوں کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔ نیز دستور خود خطرہ میں پڑرہا ہے۔ مکتوب پر دستخط کرنے والوں میں سابق لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ ، سابق قومی سلامتی مشیر شیو شنکر مینن، سابق معتمد داخلہ جی کے پلائی اور دیگر شامل ہیں۔