نقلی بیجوں کے گودام پر دھاوا ایگروسیڈ کیخلاف فوجداری مقدمہ

   

حیدرآباد ۔3جون ( سیاست نیوز) نقلی بیجوں کے ایک بڑے گودام کو ویجلنس عہدیداروں نے بے نقاب کرتے ہوئے لاکھوں روپئے مالیتی بیجوں کو ضبط کرلیا ۔ ضلع میڑچل کے کنڈلہ کویا میں ایگرو سیڈ کے گودام پر ایک اطلاع کے بعد ویجلنس کے عہدیداروں نے دھاوا کیا ۔ ویجلنس کے دھاوے میں بیجوں کی پیاکنگ کی گئی پیاکٹس کی تاریخ اور اس کی تیاری کی تاریخ میں کافی فرق پایا گیا ۔ ویجلنس کے عہدیداروں نے ضبط شدہ بیجوں کو جانچ کیلئے روانہ کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان بیجوں میں ملاٹ ختم ہونے والی اشیاء پائی گئی ۔ ان بیجوں میں مکئی ، جوار کے بیج پائے گئے ۔ ویجلنس عہدیداروں نے اشیاء کو ضبط کرنے کے بعد فوجداری دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔