اگرہ۔ایک پانچ رکنی گینگ جو فرضی کرنسی شائع کررہی تھی جمعہ کے روز پولیس نے بتایا کہ اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف)نے اس کو بے نقاب کردیاہے۔
پانچ لوگوں کو گرفتارکرلیاگیاہے اور اسٹامپ پیپرس پر شائع 35000روپئے کو ضبط کرلیاگیاہے۔
ایک لیاپ ٹاپ اور پرنٹر بھی شاہد نگر سے دھاوے کے دوران ضبط کئے گئے ہیں۔ تمام پانچ بشمول اصل سرغنہ اوم پرکاش جہا جو ضلع اگرہ کے مختلف ٹاؤنس سے تعلق رکھتے ہیں۔
مقامی پولیس نے کہاکہ لکھنو ایس ٹی ایف کے ذریعہ گینگ کے متعلق جانکاری حاصل ہوئی تھی۔
مذکورہ گرفتار شدہ گینگ کے اراکین نے پولیس کو بتایاکہ انہوں نے ایک سو روپئے مشتمل 10,000فرضی کرنسی فروخت کی ہے اور ماضی میں دیڑھ سال قبل 5000روپئے کی فرضی کرنسی فروخت کی ہے۔
ایک سوروپئے کی حقیقی نوٹ کو پہلے اسکین کیاجاتا ہے‘ پھر فوٹو شاپ کرکے اسٹامپ پیپر پر اس کا پرنٹ نکالاجاتا ہے۔بعدازاں سلو ر کا تار فرضی کرنسی پر نصب کیاجاتاتھا