نقل نویسی کے خلاف کارروائی دو طلباء کو ڈیبار

   

نظام آباد :5؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انٹرمیڈیٹ سال اول کے ریاضی ، بوٹنی ، فزیکس پیپر I کے پہلے روز نقل نویسی کرتے ہوئے دو طلباء کو برطرف کیا گیا ۔ ڈی آئی او وڈنا نے بتایا ۔ جبکہ 21441 جملہ امیدواروں کے منجملہ 20460 طلباء و طالبات نے امتحان تحریر کیا اور 981 طلبہ غیر حاضر رہے ۔ گورنمنٹ جونیئر کالج بوائز نظام آباد اور جونیئر کالج بوائز آرمور میں 2افراد کو نقل نویسی کرتے ہوئے پکڑے جانے پر برطرف کردیا گیا ۔ ڈی آئی او وڈنا نے 5 مراکز کا دورہ کیا ۔