نلسار لا یونیورسٹی میں سیکوریٹی خلاء ، ڈیفنس اور ٹیلی کمیونیکیشن لا کے نئے کورسیس کی تعلیم

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کی نلسار لا یونیورسٹی سیکوریٹی خلاء ڈیفنس اور ٹیلی کمیونیکیشن لا میں اگلی نسل کے کورس شروع کرتے ہوئے ملک کے اہم تعلیمی اداروں میں شامل ہورہی ہے ۔ نلسار حکام کے مطابق یونیورسٹی ملک میں پہلی مرتبہ ان شعبوں میں دو سالہ پوسٹ گریجویٹ اور ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورس شروع کررہی ہے ۔ ڈیفنس اسٹیڈیز اور ٹیلی کمیونیکیشن میں کورس موجود ہیں لیکن لا یونیورسٹی پہلی مرتبہ بین الاقوامی تقاضہ پیش نظر رکھتے ہوئے لیگل فریم ورک میں کورسیس کا اہتمام کررہی ہے ۔۔