حیدرآباد۔ یکم فروری ( یواین آئی ) ناگرکرنول ضلع کے نلہ ملہ جنگلاتی علاقہ میں اچانک آگ لگ گئی جس سے قریب میں مقیم افراد میں تشویش کی لہردوڑگئی۔یہ واقعہ دومل پیٹ منڈل میں پیش آیا۔یہ آگ کول پیٹ، پیلی بولو اور نکرلاپیٹ کے جنگلاتی علاقہ میں تیزی سے پھیلتی چلی گئی ۔ حکام کے مطابق تقریبا 50ہیکٹرس پر یہ آگ دیکھی گئی جس نے جنگل کے کئی درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔