نماز جمعہ ،حرمین شریفین میں سخت احتیاطی تدابیر

,

   

ریاض : صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے آج نماز جمعہ کے لیے مسجد الحرام کے زائرین اور نمازیوں کے استقبال کے لیے صحت کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ صدارت عامہ کی طرف سے سروس کا ایک پیکج جاری کیا گیا ہے جن میں مسجد حرام کے58 داخلی اور خارجی راستوں کو کھولنا اور دن میں10 بار تک مسجد حرام کے اندرونی اور بیرونی ماحول کو پاکیزہ رکھنے کے لیے 4000 سے زیادہ مرد اور خواتین کارکنوں کو مختص کیا گیا ہے۔جنرل پریذیڈنسی برائے امورحرمین کی خدمات میں فیلڈ امور اور ماحولیاتی تحفظ کے انڈر سیکرٹری محمد الجابری نے تصدیق کی کہ ایجنسی نے جمعہ کے لیے اپنی تیاری کی سطح کو بڑھا دیا ہے۔ خدمت، میدان اور آپریشنل اقدامات کا پیکج جار کیا گیا ہے۔ تاکہ زائرین کے لیے ایک محفوظ اور اطمینان بخش ماحول فراہم کیا جا سکے اور معتمرین سکون کے ساتھ روحانی ماحول میں مناسک اور عبادت کر سکیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ ایجنسی کے منصوبے میں متعدد محور اور خدمات، فیلڈ اور حفاظتی پہلو شامل ہیں۔
ان میں مسجد حرام کے صحنوں کی نگرانی، مسجد میں جراثیم کشی، سینی ٹائزیشن، نقل و حمل کی خدمات، دروازوں کی نگرانی اور دیگر خدمات شامل ہیں۔