نمونیا اور دماغی سوجن سے حفاظت کیلئے بچوں کو آج سے ویکسین

   

محبوب نگر۔ نمونیا اور دماغی سوجن کانوں کے امراض سے کمسن بچوں کی حفاظت کیلئے12 اگسٹ سے ’ نمو کوکل کنجوویکسین ‘ دیئے جارہے ہیں۔ ضلع کلکٹر ایس وینکٹ راؤ نے ضلع پریشد میٹنگ ہال محبوب نگر میں منعقدہ ضلع ٹاسک فورس کے عہدیداروں کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے تفصیلات بتائیں۔ ضلع کلکٹر نے اس موقع پر ویکسین کی تفصیلات پر مشتمل بروچر کا افتتاح کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر س سیتا راما راؤ، تیجس نندلال پوار، ڈی آر او سورنا لتا، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر کرشنا، ڈی آئی او ڈاکٹر شنکر و دیگر موجود تھے۔