نوئیڈا میں کار نالے میں گرگئی ، 4 افراد ہلاک

   

نوئیڈا (یو پی) ۔ /7 جون (سیاست ڈاٹ کام) گریٹر نوئیڈا میں ایک کار بے قابو ہوکر نالے میں گرگئی جس کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ کار میں 5 افراد سوار تھے اور اس حادثہ میں ایک شخص بال بال بچ گیا ۔ پولیس کے مطابق حادثہ کے بعد 3 افراد کی برسرموقع موت واقع ہوگئی جبکہ 2 کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جن میں ایک زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ مہلوکین کی بال کرشنا ، سبرامنیم ، جگدیشن اور رونال میکا کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔