حیدرآباد۔/15 جنوری، ( سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی جناب محمد سلیم نے آصف ثامن نواب میر برکت علی خاں کے سانحہ ارتحال پر دکھ کا اظہار کیا اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ محمد سلیم نے نظام ٹرسٹ کے مختلف ذمہ داروں سے ربط قائم کرتے ہوئے تدفین کے انتظامات پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ سلاطین آصفیہ کی رعایا پروری کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سابق ریاست حیدرآباد کے عازمین حج کیلئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش کیلئے رباط کے انتظامات غیر معمولی کارنامہ ہے۔ مدینہ منورہ میں رباط کے انہدام کے بعد رہائش کا سلسلہ ختم ہوگیا جبکہ مکہ مکرمہ میں رہائش کا انتظام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف سابع کے جانشین کے طور پر مکرم جاہ بہادر نے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف سابق ریاست حیدرآباد بلکہ ملک اور بیرون ملک بھی سلاطین آصفیہ کے فلاحی اور رفاہی کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ نواب میر عثمان علی خاں کے فلاحی کاموں کو مکرم جاہ بہادر نے جاری رکھا تھا۔ ر