نواب ملک کی امیدواری سے مہایوتی متاثر نہیں ہوگی: پرفل پٹیل

   

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ورکنگ صدر پرفل پٹیل نے کہا کہ ان کی پارٹی کی جانب سے آئندہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں نواب ملک کو اپنا امیدوار نامزد کرنے سے ریاست میں کہیں اورمہایوتی متاثر نہیں ہوگی۔نواب ملک کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر گینگسٹر داؤد ابراہیم کے قریبی لوگوں سے روابط رکھنے کا بھی الزام ہے۔. وہ ریاست میں 20 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے ممبئی کی مانخرد شیواجی نگر سیٹ سے این سی پی امیدوار ہیں۔پرفل پٹیل نے صحافیوں کو بتایا کہ نواب ملک کے خلاف الزامات عدالت میں ثابت نہیں ہوئے ہیں۔.راجیہ سبھا کے رکن نے کہاکہ وہ ایک طویل عرصے سے ہمارے ساتھی ہیں۔ابتداء میںبی جے پی نے نواب ملک کو ٹکٹ دئے جانے کی مخالفت کی تھی ۔